شہریوں نے عید کاپہلا دن عزیز و اقارب سے ملنے ملانے اور طرح طرح کے پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے گذارا

پیر 26 جون 2017 17:30

راولپنڈی۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) عیدالفطر کے پہلے دن شہریوں نے عزیز و اقارب سے ملنے ملانے اور طرح طرح کے پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے گذارا ۔عید الفطر کے پہلے دن موسم مجموعی طور پر خاصا خوشگوار تھا ۔اس موقع پرنماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری عزیز و اقرباء سے میل ملاقاتوںمیں مصروف رہے اور بچے عیدی اکٹھی کر کے اسے خرچ کرنے کی ترکیبیں ڈھونڈتے رہے ۔

(جاری ہے)

لوگوں کا ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا لگا رہا اور لوگ ایکدوسرے کو عید کی مبارکباد دینے میں مصروف رہے ۔میٹھی عید کو میٹھا بنانے کے لیے تقریباً ہر گھر میں سویاں ،شیر خرمہ و دیگر سویٹ ڈشز کے ساتھ ساتھ طرح طرح کی نمکین ڈشز کی تیاری بھی خصوصی طور پر کی گئی ۔نیند پوری نہ ہونے کی شکایت رکھنے والے نوجوانوں نے عید کا پہلا دن سو کر گذارا جبکہ خواتین دن بھر پکوانوں کی تیاری میں مصروف رہیں۔

متعلقہ عنوان :