بچے کھچے پردیسی تاجر اور ٹرانسپورٹرز چاند رات کو اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے

وفاقی دارالحکومت میں عید کے دن ہو کا عالم،سڑکوں پر کم ٹریفک، لوگ بھی بہت کم نظر آئے

پیر 26 جون 2017 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) عید کے دن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو کا عالم رہا، بچے کھچے پردیسی تاجر اور ٹرانسپورٹرز چاند رات کو اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

پردیسیوں کا عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں میں روانگی کا سلسلہ جمعہ کو شروع ہوا تھا جو چاند رات تک جاری رہا۔ پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں کو روانگی کے باعث وفاقی دارالحکومت میں عید کے دن ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر بہت کم ٹریفک رواں دواں تھا اور بہت کم لوگ نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :