لاہور میں نماز عید الفطر کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت ‘ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں

پیر 26 جون 2017 16:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سوموار کو عیدالفطر کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی ،اس موقع پر ملک میں امن و امان کے قیام اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،لاہور میںعیدالفطر کے بڑے اجتماعات تاریخی بادشاہی مسجد‘مسجد دربار حضرت علی ہجویریؒ ‘مسجد وزیرخان‘شالیمار باغ‘یونیورسٹی گراونڈ‘مرکزی عیدگاہ‘جامعہ اشرفیہ‘جامعہ نعیمہ سمیت متعددمقامات پر ہوئے، عید الفطر کے موقع پرمساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ بڑی عیدگاہوں پر نمازیوں کو واک تھرو گیٹس سے اندر جانے کی اجازت دی گئی،عیدالفطر کے موقع پر اہم عوامی مقامات، تفریح گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :