آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

پیر 26 جون 2017 16:20

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن میں شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ قوم کو اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، وطن پر جان دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں۔ اس موقع پر کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔