لاڑکانہ میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

پیر 26 جون 2017 14:30

لاڑکانہ ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ عید کے روز شہر کے جناح باغ، ذوالفقار باغ، بختاور پبلک پارک، بندر روڈ، پاکستانی چوک، بھینس کالونی، نظر محلہ، دڑی محلہ، حمل محلہ، لٴْہر کالونی، فیصل کالونی، یار محمد کلہوڑو کالونی، سچل کالونی، شیخ زید کالونی، شہباز کالونی سمیت دیگر علاقوں میں عید کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے نماز عید ادا کی جبکہ احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے سانحے کے شہدا کی ایثال ثواب اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے مساجد، عید گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔