ایس ایس پی سکھر کی جانب سے پولیس افسران کو کڑی نگرانی کی ہدایت

پیر 26 جون 2017 14:30

سکھر۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع ہوٹل، سرائے خانہ، ریلوے ٹریک، بس ٹرمینل اور ریلوے اسٹیشن پر سرچ آپریشن کر یں اور کڑی نگرانی رکھیں،مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جائے، پولیس ترجمان کیمطابق نیشنل ہائی وے انڈس ہائی وے اور داخلی خارجہ مقاما ت پر پولیس پکٹس میں اضافہ کی ہدایت بھی کی گئی تاہم کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیںہو سکے، ہدایت کی تعمیل کی رپورٹ ڈی آئی بی برانچ میں روزانہ کی بنیاد پر جمع کرانے کو کہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :