سکھر پولیس کاسائیٹ ایریا میں پولیس کا شراب کے اڈے پر چھاپہ

پیر 26 جون 2017 14:30

سکھر۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) سکھرپولیس نے گزشتہ شب سائیٹ ایریا میں شراب کے اڈے پر چھاپہ مار کر کچی شراب کی بھاری مقدار پکڑ لی جبکہ ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی، پولیس ترجمان کیمطابق پولیس نے اڈے کے مالک گلزار کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ، کاروائی ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ کی ہدایات پرکی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :