آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عید

پیر 26 جون 2017 13:21

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عید
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی اور ان کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔لائن آف کنٹرول پر ہونے والی نماز میں پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، آرمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور سب سے گلے بھی ملے۔ آرمی چیف کو اپنے درمیان پاکر نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔