اسلام آباد،لاہور،پشاور،نوشہرہ ،مردان ،دیر،ایبٹ آباد و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پیر 26 جون 2017 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) اسلام آباد،لاہور،پشاور،نوشہرہ ،مردان ،دیر،ایبٹ آباد و گرد و نواح میں فجر کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 260 میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔پشاور میں نماز فجر کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، یہ جھٹکے 35 سے 40 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔