پاراچنار دھماکوں کے مزید5زخمی دم توڑ گئے-ہلاک ہونے والوں کی تعداد72ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 جون 2017 13:09

پاراچنار دھماکوں کے مزید5زخمی دم توڑ گئے-ہلاک ہونے والوں کی تعداد72ہوگئی
پاراچنار (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2017ء)پاراچنار میں ہونے والے دھماکوں کے مزید پانچ زخمی دم توڑ گئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ پارا چنار کے بازار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جس میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاراچنار کے عوام کی جانب سے دھماکے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اور انہوں نے کہا کہ ان کادھرنا اس وقت جاری رہے گا جب تک آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ان سے آ کر مذاکرات نہیں کرتے۔

یہ دھماکے جمعہ کے روز پاراچنار میں ٹل اڈہ کے قریب طوری مارکیٹ میں ہوئے تھے اور پہلے دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگ جائے دھماکا پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہوگیا تھا۔