مقبوضہ کشمیر میں درخت کیبل کار پر گرنے سے10افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 جون 2017 13:00

مقبوضہ کشمیر میں درخت کیبل کار پر گرنے سے10افراد ہلاک
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2017ء) مقبوضہ کشمیر میں آندھی کے سبب صنوبر کا درخت کیبل کار پر گرنے سے10افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت سیاحوں کی ہے۔

(جاری ہے)

آندھی کے سبب گلمرگ کے پہاڑوں میں بقیہ کیبل کار بھی متاثر ہوئیں جس کے سبب 150 سے زائد افراد پھنس گئے تھے جن کو بعد میں باحفاظت نکال لیا گیا۔جموں کشمیر میں گلمرگ سیاحوں کاانتہائی پسندیدہ مقام ہے اور کیبل کار میں سیر اور تفریح سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔گلمرگ پولیس آفیسر امتیاز حسین نے بتایا کہ آندھی کے سبب صنوبر کا درخت براہ راست کیبل کاروں پر گرا اور ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

متعلقہ عنوان :