ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 جون 2017 09:42

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جون۔2017ء) ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ دن کا آغاز ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ ملک کے تمام بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں کھلے مقامات، مساجد اور عیدگاہوں میں عید کے اجتماعات ہوئے۔

(جاری ہے)

علماء کرام اور مذہبی دانشوروں نے اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت و فلسفہ اور غریبوں کو اس کی خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی تاکہ اس پرمسرت موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے گشت اور چیکنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔