سانحہ احمد پور شرقیہ ایک المناک اور افسوسناک واقعہ ہے، پوری قوم اس سانحہ پر غمزدہ ہے، میڈیا مفاد عامہ میں واقعہ کی کوریج کرتے ہوئے خصوصی احتیاط برتے، ٹی وی کوریج کے دوران نامناسب فوٹیج اور تصاویر نہ دکھائی جائیں

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگریب کی اپنے بیان میں میڈیا سے اپیل

اتوار 25 جون 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ مفاد عامہ میں میڈیا سے اپیل کرتی ہوں کہ واقعہ کی کوریج کرتے ہوئے خصوصی احتیاط برتے، ٹی وی کوریج کے دوران نامناسب فوٹیج اور تصاویر نہ دکھائی جائیں جو عمومی طور پر ناظرین بالخصوص بچوں اور خواتین کیلئے نامناسب ہوں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ ایک المناک اور افسوسناک واقعہ ہے، پوری قوم اس سانحہ پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تک با اعتماد اطلاعات کی فراہمی میڈیا کی ذمہ داری ہے جس کا ہم سب احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ عوامی مفاد میں ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ خواتین، بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے انٹرویوز سے گریز کیا جائے۔