اس چالاک بلی آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے ڈھونڈنا کافی مشکل ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 جون 2017 23:17

اس چالاک بلی  آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے ڈھونڈنا کافی مشکل ہے

ایک چالاک بلی کی سامنے آنے والی ویڈیو سے لگتا ہے  کہ  آنکھ مچولی کھیلتےہوئے اسے  کوئی نہیں  ڈھونڈ سکتا ۔ ویڈیو میں بلی کو دراز کھولتے، خود کو اس میں چھپاتے اور پھر دراز بند کرتے دکھایا  گیا ہے۔

(جاری ہے)


یوٹیوب کے چینل  Loki the Cat نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک بلی کو پانچ درازوں کی میز کے درمیانی دراز تک پہنچتے اور اس میں چھپتے  ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اگرچہ چالاک بلی  کے پاؤں کے پاؤں درمیانی دراز تک آرام سے نہیں پہنچ رہے تھے لیکن اس نے کافی محنت سے اپنے پاؤں کو اوپر پہنچایا اور جمپ لگا کر دراز میں چلی گئی۔ اس کے بعد دراز بتدریج بند ہوتی چلی گئی۔بلی کی اس کمال مہارت کو آپ بھی دیکھیں۔