صدر مملکت ممنون حسین کا سانحہ احمد پور شرقیہ کے سوگ میں عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ

قوم سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے عید سادگی سے منائیں‘ صدر ممنون حسین

اتوار 25 جون 2017 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے سوگ میں عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد ایوان صدر میں عید مِلن اجتماع( اوپن ہاؤس) بھی نہیں ہوگا۔ صدر مملکت نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے عید سادگی سے منائیں۔

متعلقہ عنوان :