ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ‘ عید گفٹ تقسیم، تین قیدی رہا

اتوار 25 جون 2017 22:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلو ، شاہد محمود سینئر سول جج جھنگ،شاہد حسن فتیانہ سول جج نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا وزٹ کیا۔شیخ افضل جاوید سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور چوہدری حق نواز ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ نے پر تپاک استقبال کیا اور جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلو اور ان کے ہمراہ سول ججزصاحبان نے خواتین وارڈ کا وزٹ کیا اور خواتین میں عید گفٹ اور بچوں میں کھلونے تقسیم کیے اور نوعمر وارڈ کا وزٹ کیا اور اسیران میں عید گفٹ تقسیم کیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلو نے ذاتی مچلکہ پرمعمولی نوعیت کے تین عدد اسیران رہا کیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ میڈیم عدیلہ الطاف ہمراہ سول جج فضل الہی نے جیل کا وزٹ کیااور معمولی نوعیت پر دو اسیران رہا کیے ۔

متعلقہ عنوان :