سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے عیدالفطر سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ہمراہ منائی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 جون 2017 22:32

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے عیدالفطر سعودی عرب کے شاہی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون۔2017ء) پاک فوج کے سابق سربراہ اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی عیدالفطر سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ہمراہ منائی ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سعودی شاہی خاندان کی نماز عید میں شریک ہیں اور بعد ازاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے عید مل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف گزشتہ چند ماہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاض میں مقیم ہیں اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی سعودی عرب میں یہ پہلی عید ہے۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے عیدالفطر سعودی عرب کے شاہی ..