چین میں آلودگی کے پیش نظر پاور پلانٹ کی چمنیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

اتوار 25 جون 2017 22:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) چین میں پاور پلانٹ کی کئی فٹ بلند3 چمنیوں اور ایک واٹر ٹاور کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ مطابق چین کے شمال میں واقع شہر تیانجن میں تھرمل پاور پلانٹ کی ان چمنیوں اور واٹر ٹاور کو گرانے کیلئے کئی کلو دھماکہ خیز مواد کا سہارا لیا گیا۔دھماکہ خیز مواد چمنیوں کے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔چمنیوں کو زمین بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی کچھ دور موجود تھی۔واضح رہے کہ ان چمنیوں کو مقامی حکام نے آلودگی کے پیش نظر گرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :