ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے تمام صوبائی اداروں کے افسران و ملازمین کی عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کردیں‘ ہیڈکوارٹر پر موجود رہنے کی ہدایت

اتوار 25 جون 2017 22:10

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لئے تمام صوبائی اداروں کے افسران و ملازمین کی عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ہیڈکوارٹر پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کالز پر ڈیوٹی کے لئے دستیاب رہیں اس سلسلے میں موبائل فونز آن رکھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنانہ میں کہا گیا ہے کہ مجبوری کی صورت میں شہر سے باہر جانے کیلئے کمشنر فیصل آباد سے پیشگی اجازت لینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :