66کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیفنس روڈ پر ریلوے کراسنگ اوور ہیڈ بیرج تعمیر کیا جائے گا‘ صوبائی وزیر بلدیات

اتوار 25 جون 2017 22:10

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ66کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیفنس روڈ پر ریلوے کراسنگ اوور ہیڈ بیرج تعمیر کیا جائے گا جبکہ 96کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سبلائم چوک میں پل کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے ان میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں روانی پیدا ہوگی اور ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

یہ بات انہوں نے سبلائم فلائی اوور اور زہرہ میموریل روڈ کی تعمیر پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے دوران شہریوں ست گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمدا کرام، یوسی چیئرمین چودھری نواز بھٹی، اے ڈی سی ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، چودھری سیف اللہ ، ایکسئین پرونشل ہائی وے اور ایکسئین پی ایچ ای ڈی جاوید پرواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے ایکسئین پرونشل ہائی وے کو ہدایت کی کہ سبلائم چوک میں زیر تعمیر منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے جبکہ ڈیفنس روڈ پر ریلوے کراسنگ پل کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے ایکسئین پی ایچ ای ڈی جاوید پروازکو بھی ہدایت کی کہ عدالت گڑھا روڈ پر ٹٖ ٹائیلز لگانے ، گرین بیلٹس کی تعمیر ، اسٹریٹ لائٹس کے تنصیب اور عدالت گڑھا پھاٹک کے ساتھ پارک کے تعمیر اگست سے قبل مکمل کی جائے اور اس سلسلہ میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کاموں میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے افسران خود منصوبوں کا وزٹ کریں ۔ بعد ازاں محمد منشاء اللہ بٹ نے خادم علی روڈ پر عمر چرغہ اور شہاب پورہ روڈ پر فوڈی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر چیئرمین یوسی شہاب پورہ حاجی سرفراز ملک ، چیئرمین یوسی مبارکپورہ میاں اشفاق ، چیئرمین یوسی شاہ سیداں سہیل بٹ ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چودھری سیف اللہ اور نائب صدر مسلم لیگ ن سٹی سیالکوٹ شیخ ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

بعد صوبائی وزیر نے تحصیل بازار میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا اس موقع دکانداروں نے صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا اور ان پر گلباشی کی اس موقع پر اراکین یونین کونسل شاہد سیداں نے بھی صوبائی وزیر سے ملاقات کی ۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے اہلیان سیالکوٹ کو ماہ صیام کی برکتوں سے فیض یاب ہونے اور عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :