ملتان کے باسی بلا خوف و خطر عید منائیں،ملتان ریجن پولیس آپ کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے‘ سلطان اعظم تیموری

اتوار 25 جون 2017 22:10

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے عید کے پر مسرت موقع پر اہل ملتان ریجن کو ( عید مبارک) کا پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن کے باسی بلا خوف و خطر عید کی خوشیاں منائیں ۔پولیس اپنی جانوں کی پروا ہ کیے بغیر آپ کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔اس کے علاوہ انہو ں نے پولیس افسران و ملازمان کو بھی ( عید مبارک ) کا پیغام دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں پولیس افسران وملازمان نے جس طرح سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے وہ مبارک بعد کے مستحق ہیں مجھے امید ہے کے وہ آئندہ بھی اپنے فرائض جان فشانی سے سر انجام دیتے رہیں گے۔ دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر نے اس موقع پر والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں انہیں ون ویلنگ کے نقصانات بارے بتائیں اور کمسن بچوں کو ہر گز ہر گز موٹر سائیکل نہ دیں ۔کیونکہ بچوں کی زندگی آپ کیلئے ہمارے لئے قوم کیلئے قیمتی ہے۔اس کی حفاظت ہم نے کرنی ہے ۔سیفٹی محض ایک اصول کا نام نہیںیہ زندگی کا ضابطہ ہے محفوظ اقدام سے ہی مستقل اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :