رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو کا سانحہ احمد پور شرقیہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اتوار 25 جون 2017 22:10

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے اس سانحہ میں جاں بحق ہونیو الے افراد کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ سانحہ رونما ہونے کے محرکات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انکوئری ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا ً۔