عید کا دن ہمیں سکھاتا ہے کہ اس مبارک موقع پر ہم معاشرے کے کمزور طبقات کواپنی خوشیوں میں شریک کریں‘ اظہار الحسن

اتوار 25 جون 2017 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) سند ھ اسمبلی میں قائد خزب اختلاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے عید الفطرکے پر مسرت موقع پر دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی ہے اورکہا ہے کہ اس عظیم تہوار کے موقع پر اللہ تعالی کی بارگاہ میں وطنِ عزیز، اہلِ وطن اور عالم اسلام کی خیروبرکت کے لئے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید کا دن ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ اس مبارک موقع پر ہم معاشرے کے کمزور طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ان کی ضرورتیں پوری کر کے انہیں برابرکا درجہ دیں تاکہ معاشرتی نا ہمواریوں کا قلع قمع کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے کیونکہ ہمارا مطمع نظر ہر قسم کے استحصال سے پاک ایک ایسے معاشرے کی تعمیر ہے جس کے باسی خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔

انہوں نے سانحہ احمد پورشرقیہ گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :