یتیم ، مسکین ، مفلس و نادار افراد کو بھی اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے‘ آغا سراج درانی کا عید پر پیغام

اتوار 25 جون 2017 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے عید کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کی عبادات کے بعد اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم سے ایک بار پھر ہمیں عید سعید کی خوشیاں عطا کی ہیں ہمیں اپنے غریب رشتے داروں، پڑوسیوں، یتیم ، مسکین ، مفلس و نادار افراد کو بھی اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے کیونکہ یہی اسلام کی تعلیمات اورعید الفطرکا تقاضہ ہے۔

(جاری ہے)

آغاسراج درانی نے کہا کہ مثبت رویے کے باعث ہی ہمیں عید کے ایام میں خوشی کے دلکش لمحات میسر آتے ہیں ہمیں اپنے ان رویوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا ہوگا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عزم کرنا ہے کہ ہر آنے والا ماہ و سال صوبے اور وطن عزیز کے لئے خوش حالی کا پیغام لائے۔ انہوں نے سانحہ احمد پورشرقیہ پررنج والم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عید کے موقع پر ہمیں غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھنا چاہیے اورنمازعید کے موقع پراپنی دعاؤں میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کو خصوصی طور پر یاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :