عالم کفر مسلمان ممالک میں افتراق وانتشار کی کوششوں میں لگا ہوا ہے ، مولانا سمیع الحق
صلیبی طاقتوں کی لگائی گئی آگ کا مقابلہ امت مسلمہ اورحکمرانوں کے اتحاد اور جذبہ قربانی سے کیا جاسکتا ہے بھارت جس بے شرمی سے ہماری سرحدات پر جارحیت کررہا ہے اس کے جواب میں ہر گلی کوچے سے جہاد کا نعرہ بلند ہونا چاہیے، سربراہ جے یو آئی (س) کا اجتماع سے خطاب
اتوار 25 جون 2017 21:00
(جاری ہے)
مولانا سمیع الحق نے کہاکہ بھارت جس بے شرمی سے ہماری سرحدات پر جارحیت کررہا ہے اس کے جواب میں ہر گلی کوچے سے جہاد کا نعرہ بلند ہونا چاہیے۔
مولانا سمیع الحق نے کہاکہ کچھ لوگ انقلاب اور تبدیلی کی بات کرتے ہیں جبکہ اصل انقلاب اورتبدیلی اسلامی نظام کے نفاذ سے آئے گی۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ عیدالفطر کا واحد سبق اسلام کے لئے ہرقسم کے خواہشات کی قربانی دینی ہے۔ اور امت پر آج سے زیادہ نازک وقت کبھی نہیں آیا۔ اس وقت تمام سیاستدانوں کا فرض تھا کہ وہ ایک نکتہ یعنی ملک کی خودمختاری اورآزادی پر متفق ہوجاتے مگر تمام بڑی اہم سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور عالم اسلام کے حکمران امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ مولاناسمیع الحق نے کہاکہ اس وقت دینی مدارس کی حفاظت دین اور اشاعت اسلام کا آخری اور واحد ذریعہ ہیں جہاں دہشتگردی کی نہیں بلکہ امن و سلامتی کا پیغام دیا جارہاہے۔ مگر حکومت ان مدارس سے امداد اور حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے انہیں مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کررہی ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ اسلام دشمن مغرب کے پروپیگنڈہ میں نہ آئیں بلکہ ان مدارس کی ترقی و استحکام میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ دشمن کے اصل مقاصد کو عملی طور پر ناکام بنایا جاسکے۔ اجتماع میں پاکستان کی بقاء آزادی اورامن و سلامتی اور عالم اسلام کے استحکام کے لئے دعائیں کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.