Live Updates

عمران خان کی پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

اتوار 25 جون 2017 21:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے اور پاکستان کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے سانحہ نے عید کی خوشیاں گہنا دی ہیں، پارا چنار، کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر میں بہتے معصوم خون سے عید کے رنگ مانند پڑ گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ ماہِ مقدس میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ دفاع وطن کے مقدس فریضہ کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں قبول کرے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :