عید صرف انفرادی خوشی کے حصول کا نام نہیں ،ہمیں چاہئے ہم پرمسرت لمحات میں اپنے ساتھ غریبوں کو بھی شریک خوشی کریں ، میئر حیدرآباد

اتوار 25 جون 2017 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین اور ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے کہا ہے کہ عید صرف انفرادی خوشی کے حصول کا نام نہیں ہے ہمیں چاہئے کہ ہم ان پرمسرت لمحات کو اجتماعی طور پر اس طرح منائیں کہ اپنے ساتھ ان گھرانوں کو بھی شریک خوشی کریں جو غربت و پسماندگی کے باعث عید کی خوشیوں میں شریک ہونے سے قاصر ہیں، عید نفرتوں کو فراموش کرکے محبتوں کے فروغ کا دن ہے ہمیں چاہئے کہ ہم با المشافہ ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے وقت اپنے تمام اختلافات کو فراموش کرکے محبت و یکجہتی کو پروان چڑھائیں۔

(جاری ہے)

میئر حیدرآباد سید طیب حسین اور ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے اہلیان حیدرآباد کے نا م عید پیغام میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر جہاںمسرت کے اظہار کا دن ہے وہاں اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور ماہ رمضان المبارک پر اس کی رحمتوں ،برکتوں کے نزول پر شکر ادا کرنے کا دن ہے،آج کا دن اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم نماز عید میں اللہ سے شکر گزار ہونے کے ساتھ اپنے ملک کی سالمیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کریں، انہوں نے کہا کہ اہلیان حیدرآباد آج اس بات کا بھی عہد کریں کہ وہ اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ اپنے شہر کی ترقی و خوشحالی کے کئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :