ملک کو بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھی بہتر ٹیم ورک کی ضرورت ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کرکٹ میں بہترین ٹیم ورک نے بھارت کو شکست دے کر ملک کا دنیا میں لوہا منوایا ہے عوام عید سادگی اور شریعت محمدیﷺ کے مطابق مناتے ہوئے اسلامی یکجہتی اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کریں،ثروت اعجازقادری

اتوار 25 جون 2017 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بہترین ٹیم ورک نے بھارت کو شکست دے کر ملک کا دنیا میں لوہا منوایا ہے ،ملک کو بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھی بہتر ٹیم ورک کی ضرورت ہے ،ہمیں اداروں کے ساتھ ملکر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دینا ہوگی ،سرفراز احمد کی کپتانی میں فتح کی اہم وجہ مخالف کے سامنے بہتر ٹیم ورک اور اتحاد تھا ، عید سعید کی آمد تمام امت مسلمہ کیلئے خوشی کا وہ تہوار ہے جو ہمیں اپنے اردگرد پھیلے ہوئے اُن بے بس وبے کس افراد کی مدد اور خوشیاں بانٹنے کا پیغام دیتا ہے جوکہ اپنی تنگ دستی اور معاشی محرومی کے سبب عید کی خوشیاں اس طور نہیں مناسکتے جوکہ ان کا حق ہے ،ہمیں اس پر مسرت موقع پر ان نادار اور مساکین کو نہیں بھولنا چاہیے جو ہماری توجہ اور ہماری امداد کے منتظر ہیں، پاکستان سنی تحریک عید الفطر سادگی سے منائے گی ،پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے شہدائوں کے ساتھ کھڑے ہیں عوام عید کی خوشیوں میں شہیدوں کو یاد رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات اور بھارت سے فائنل جیتنے اور چمپیئن بننے کی مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدشہزاد قادری ،محمدطیب قادری ،محمد سلیم قادری ودیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ،عید سعید کے مبارک موقع پر ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اپنی خوشیوں کو ان بے سہارا افراد میں تقسیم کردیں جوکہ ہماری امداد کے مستحق ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری حقیقی خوشیوں کی معراج ہی غریبوں اور مساکین کی مدد میں پنہاں ہے اس لئے ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اپنی خوشیوں میں بے سہارا افراد کو نہ بھولیں کہ یہ ہی وہ دینی اور دنیاوی فریضہ ہے جوکہ ہمیں خدا اور اسکے رسولﷺ کی خوشنودی دلوائے گا،انہوں نے عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اسلامی ممالک میں دہشتگردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ،شام ،عراق ،فلسطین میں معصوم بچوں کو قتل کیا جارہا ہے ،مسلمانوں کے قتل پر ہمارے دل افسردہ ہیں ،مسلم ممالک کے سربراہان مسلمانوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اغیار سے نجات حاصل کریں ،انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیمی شہداء کے گھر والوں کے ساتھ عید منائیں۔

(جاری ہے)

عید سادگی اور شریعت محمدیﷺ کے مطابق مناتے ہوئے اسلامی یکجہتی اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کریں کیوں کہ یکجہتی اور اتحاد سے ہی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ختم اور پائیدار امن کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :