لاہور ،جوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا

اتوار 25 جون 2017 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق گر ین ٹا ئو ن کے علا قہ با گڑ یا ں مسجد کے قر یب عظیم جنر ل میں چا ر نقا ب پو ش ڈاکو ئو ں نے وار دت کی اور گن پو ائنٹ پر 8لا کھ ما لیت کی نقد ی اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساندہ میں ڈاکوئوں نے جمیل اور فیملی سے 8لاکھ مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، بھاٹی گیٹ سے ڈاکوئوں نے تنویر اور فیملی سی4لاکھ55ہزار روپے وموبائل فون، ستوکتلہ ڈاکوئوں نے عمران اور فیملی سے 6لاکھ25ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، مصطفی ٹاون ڈاکوئوں نے اویس سے 1لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ماڈل ٹاون ڈاکوئوں نے شاہد اور فیملی سے 2لاکھ کی نقدی طلائی زیورات، شاہدرہ ڈاکوئوں نے امجد علی اور فیملی سے 3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، گجر پورہ ڈاکوئوں نے شکیل اور فیملی سے 5لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے، مغل پورہ، ہربنس پورہ سے کاریں جبکہ گڑھی شاہو، مصری شاہ، ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :