حالیہ رونما ہونے والے سانحات پر پاک آرمی نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کر دیا

پاک فوج دہشتگردی اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے، آئی ایس پی آر

اتوار 25 جون 2017 20:40

حالیہ رونما ہونے والے سانحات پر پاک آرمی نے عید الفطر سادگی سے منانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) پاکستان آرمی نے پارہ چنار میں دہشتگردی اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فوج دہشتگردی اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے، دہشتگردی کے شکار متاثرین اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاک فوج عید الفطر سادگی سے منائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے یکجا ہوکر نمٹا جائے گا، بحثیت قوم تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔

متعلقہ عنوان :