شوال المکرم 1438؁ھ کا چاند نظر آگیا

آج بروز پیر26جون کو عید روایتی جوش و جذبے سے منائی جائے گی ، مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اعلان کردیا گیا رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں سکیورٹی رسک اور ایک دن قبل عید ہونے کے باعث باعث اسلام آبادمنتقل کردیا گیاتھا ملک بھر میں رونما ہونے والے افسوس ناک واقعات پر دکھ کا اظہار کیا ،سانحہٴ احمد پورشرقیہ پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں عراق میں سنی اوقاف نے بھی آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا،برطانیہ میں بعض مکتبہ فکر نے اتوار کو عید منائی جبکہ بعض آج پیرکو عید منائیں گے سانحہ احمد پور شرقیہ پر سوگواروں سے اظہار ہمدردی کیلئے عید سادگی سے منائی جائے ، مفتی منفیب الرحمن کی اپیل

اتوار 25 جون 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم 1438؁ھ کا چاند نظر آگیاہے ، آج بروز پیر26جون کو عید ہوگی ۔دریں اثناء شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی اُمور ،اسلام آباد میں منعقد ہوا ، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے۔

چاند نظر آنے کی سب سے پہلی شہادت لاہور کی رویت ہلال زونل کمیٹی نے دی۔ ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں جن اراکین نے شرکت کی ،اُن کے اسمائے گرامی یہ ہیں :مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،مولانا محمد یٰسین ظفر،علامہ افتخار حسین نقوی ،مولانامیاں عنایت الرحمن ،مولانا سید خالد محمود ندیم، مولانا محمد ظفر سعیدی،مولانا اخوندزادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری،علامہ پیر سید شاہد علی شاہ جیلانی،مولانا محبوب علی سہتو، جناب غلام مرتضیٰ۔

(جاری ہے)

زونل رویتِ ہلال کمیٹی اسلام آباد سے مولانا ضمیر احمد ساجد ،مولانا محمد اشفاق،علامہ سجاد نقوی ،مولانا احمد حسن چشتی ،مولانا ضیاء اللہ خان، ڈائرکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی اُمورجناب نورسلام شاہ نے رابطہٴ کار اور اہتمام کے فرائض انجام دیئے۔کراچی ، حیدرآباد ،لاہور ،فیصل آباد،ملتان ،نوشہروفیروز،نوڈیرو،بدین ،ٹنڈوالہ یار ،بہاولپور ،منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباد، وزیر آباد اور ملک بھر میں واضح طورپر چاند دیکھاگیا اور دیگر مقامات سے کثیر تعداد میں ثقہ علماء اور لوگوں کی شہادتیں موصول ہوئیں ،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے ۔

26جون 2017؁ء بروز پیر عیدالفطر ہوگی ۔ملک بھر میں رونما ہونے والے افسوس ناک واقعات پر دکھ کا اظہار کیا ،سانحہٴ احمد پورشرقیہ پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر،بحرین،کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، ترکی، مصر اور فلسطین کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا اور ملائیشیامیں اتوارکو عید منائی گئی جبکہ عراق میں سنی اوقاف نے بھی آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا،برطانیہ میں بعض مکتبہ فکر نے کل عید منائی جبکہ بعض آج پیر کو عید منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :