جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق ،ْ 2 زخمی

اتوار 25 جون 2017 20:40

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔اطلاعات ک مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سراروغہ کے علاقے اسپن مزیک میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔