ترکی کے صدر طیب اردوگان نے قطر میں ترک فوجی کیمپ کو ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا

عرب ممالک کے قطر سے مطالبات غیرقانونی ہیں ،ْاردوگان

اتوار 25 جون 2017 20:40

ترکی کے صدر طیب اردوگان نے قطر میں ترک فوجی کیمپ کو ختم کرنے کے مطالبے ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ترکی کے صدر طیب اردوگان نے قطر میں ترک فوجی کیمپ کو ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار عرب ممالک کی جانب سے مطالبات کی لمبی فہرست جاری کرنا خلیجی ریاست کی خودمختاری پر غیرقانونی مداخلت ہے۔

(جاری ہے)

طیب اردوگان نے قطر کی حمایت میں اپنے بیان میں کہا کہ ترک فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ گستاخی کے مترادف ہے اور دوحا کی جانب سے اپنایا گیا موقف صحیح قدم ہے۔

خیال رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔چاروں عرب ممالک نے قطر سیسفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے الجزیرہ ٹی وی کی بندش، ترک فوجی بیس کو ختم کرنے اور ایران سے تعلقات کو ختم کرنے سمیت 13 مطالبات پیش کردئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :