خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کی تمام ہم وطنوں عیدالفطر کے مبارک موقع پر مباکباد

اتوار 25 جون 2017 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے تمام ہم وطنوں عیدالفطر کے مبارک موقع پر مباکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں نہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی خوشیاں باری تعالیٰ کی طرف سے اہل ایمان کی رمضان المبارک کے دوران صوم وصلوة کی ادائیگی کا اجر ہے۔ اہل ایمان کی حیثیت سے اسلامی تعلیمات سے خاص طور پر یہ درس ملتا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اور روزمرہ معمولات معاشرے کے ایم منظم ، ذمہ دار، ہمدرد اور صبروتحمل کے حامل قابل قدر شہری کی حیثیت سے بسر کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر میں وطن عزیزخاص طور پر خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دلی خوشی محسوس کرتا ہوں۔ الحمد اللہ اس مرتبہ عید کے اس مبارک موقع پرہم اپنے آپ کو بڑی حد تک اپنے وطن کے کامیاب شہری تصور کرتے ہیں کیونکہ ہمارے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے کم وبیش سبھی بہن بھائی خوشگوار فضاء میں اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ آئے ہیں، بحالی و تعمیرنو کی کوششیں جاری ہیں اور امن واستحکام کی فضاء کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عیدالفطرکے اس مبارک موقع کو حقیقی روح کے مطابق منانے کیلئے لازمی ہے کہ ہم اپے گردو پیش میں موجود مستحق و ضرورت مند ہم وطنوں کوبھی پوری طرح ان خوشیوں میں شریک کریں، گورنر نے کہا کہ ہم خاص طور پر اپنی سکیورٹی فورسز اورعوام کے ان ہیروز کے بھی دلی طور پرمشکور ہیں جن کی لازوال قربانیوں کے طفیل آج ہم امن وسکون کے ماحول میں اس مبارک موقع کی خوشیاں منانے کے قابل ہوئے ہیں۔ آئیے اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ شہداء کے عزیزواقارب بھی ہمارے ہمراہ اپنے آپ کو پرسکون محسوس کریں اور وطن عزیز کے قابل فخر شہری کی حیثیت سے عید کی خوشیاں منائیں۔

متعلقہ عنوان :