سید یوسف رضاگیلانی اورجاوید ہاشمی کا بہاولپورکے سانحے پرگہرے دکھ اورصدمے کااظہار

اتوار 25 جون 2017 20:40

ْ ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اورسینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بہاولپورکے سانحے پرگہرے دکھ اورصدمے کااظہارکیاہے ۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوںنے کہاکہ اس واقعہ پرپوراسرائیکی خطہ سوگ میں ڈوب گیاہے ۔یوسف رضاگیلانی نے اپنے بیان میں کہاکہ میں نے ٹی وی پریہ دل دہلادینے والے مناظر دیکھے ،جائے حادثہ پرقیامت صغریٰ کامنظرتھا۔

انہوںنے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

یوسف رضاگیلانی نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرے۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ سے ایک بارپھرجنوبی پنجاب کی محرومیاں سامنے آگئی ہیں جبکہ بہاولپورجیسے شہرمیں برن یونٹ کی سہولت موجودنہیں،اگریہ سہولت وہاں موجودہوتی توشاید کچھ جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔سینئر سیاستدان اورسابق وفاقی وزیرجاویدہاشمی نے کہاکہ میں اس دکھ کی گھڑی میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ یہ بہت افسوسناک حادثہ ہے حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے سہولت فراہم کررہی ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود بھی بہاولپورپہنچ چکے ہیں ۔