اوگرا نے احمدپور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کا نوٹس لے کر واقعے کی انکوائری شروع کردی

اتوار 25 جون 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) اوگرا نے احمدپور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کا نوٹس لے کر واقعے کی انکوائری شروع کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بہاولپور کے قریب حادثے میں150 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔اس ہولناک حادثے کی انکوائری شروع کرکے متعلقہ کمپنی سے فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، رپورٹ موصول ہوتے ہی ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :