سانحہ بہالپور، پاک فوج کا عید سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ

پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے کندھنے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ،ْانشاء اللہ متحد ہیں چیلنجز پر جلد قابو پالینگے ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اتوار 25 جون 2017 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عید سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک بیان میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کومباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے سانحہ بہالپور پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج غمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عیدسادگی کیساتھ منائیگی ۔انہوںنے کہاکہ عید کے موقع پر غمزدہ پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوںنے کہاکہ پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے کندھنے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ متحد ہیں چیلنجز پر جلد قابو پالینگے ۔