پاکستان میں شوال کا چاند کا نظر آگیا ،ْ پورے ملک میں عیدالفطر (آج)منائی جائیگی

اتوار 25 جون 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاکستان میں شوال کا چاند کا نظر آگیا ،ْ پورے ملک میں عیدالفطر (آج)پیر 26 جون کو انتہائی احترام اور جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں کمیٹی کے دیگر ارکان کے علاوہ وزارت مذہبی امور کے اراکین نے بھی شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

مفتی منیب الرحمننے کہاکہ کراچی، سکھر، احمد پور شرقیہ، رحیم یارخان، بدین اور دیگر علاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ (آج)پیر کو ملک بھر میں عیدالفظر منائی جائے گی۔خیال رہے کہ پشاور سمیت مضافاتی علاقوں میں عیدالفطر اتوار کو منائی گئی جہاں پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی 12 رکنی کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں شوال کا چاند نظر کا اعلان کرتے ہوئے 25 جون اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :