ْسانحہ احمد پور شرقیہ المناک اور افسوسناک واقعہ ہے پوری قوم اس پر غمزدہ ہے ،مریم اورنگزیب

میڈیا واقعہ کی کوریج کرتے ہوئے خصوصی احتیاط برتے، خواتین,بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے انٹرویوز سے گریز کیا جائے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 جون 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ المناک اور افسوسناک واقعہ ہے پوری قوم اس پر غمزدہ ہے ،میڈیا واقعہ کی کوریج کرتے ہوئے خصوصی احتیاط برتے۔ خواتین,بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے انٹرویوز سے گریز کیا جائے۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ ایک المناک اور افسوسناک واقعہ ہے ،پوری قوم اس سانحہ پر غمزدہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں مفاد عامہ میں میڈیا سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ واقعہ کی کوریج کرتے ہوئے خصوصی احتیاط برتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی کوریج کے دوران نا مناسب فوٹیج اور تصاویر نہ دکھائی جائیں جو عمومی طور پر ناظرین بالخصوص بچوں اور خواتین کیلئے نا مناسب ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام تک با اعتماد اطلاعات کی فراہمی میڈیا کی ذمہ داری ہے جس کا ہم سب احترام کرتے ہیں، میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے، انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ خواتین,بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے انٹرویوز سے گریز کیا جائے۔