وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا احمد پور شرقیہ سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو المناک سانحہ کے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کیلئے وسائل فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

متعلقہ عنوان :