کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کی سا نحہ پارا چنار کے شہدا ء کے لواحقین سے ملاقات

اتوار 25 جون 2017 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے اتوار کے روز سا نحہ پارا چنار کے شہدا ء کے لواحقین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے اس موقع پر سانحہ پارا چنار کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی آئی جی ایف سی بھی کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ تھے ۔ پارا چنار کے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :