پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا۔ عیدالفطر کل منائی جائے گی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 جون 2017 20:06

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا۔ عیدالفطر کل منائی جائے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون۔2017ء) شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ پاکستان میں شوال کا چند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے کہ شوال کی پہلی تاریخ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کی وجہ سے پاکستان سوگوار ہے۔ اسی لئے قوم سے اپیل ہے کہ عیدالفطر سادگی سے منائی جائے۔ اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کئے جانے کا امکان تھا، تاہم ذرائع کے مطابق پشاور میں آج عید کے اعلان کےبعد اجلاس کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :