جمعیت کے قائدین قوم کوحقیقت بتارہے ہیں نام نہادپشتون قوم پرست پارٹی کے قائدین آج بھی آج امریکہ کے گیت گاررہے

ْڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام کوئٹہ حاجی نورگل خلجی کا دیگر کے ہمراہ مشترکہ بیان

اتوار 25 جون 2017 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،نے کہاہے جب نام نہادپشتون قوم پرست پارٹی کوآئینہ دیکھایاتووہ برامان گئے ان میں برداشت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہیں، جمعیت کے قائدین قوم کوحقیقت بتارہے ہیں نام نہادپشتون قوم پرست پارٹی جوچنداضلاع تک محدودہے ماضی میں افغانستان پرسویت یونین کی یلغارکے وقت روس کے حامی تھے اورآج امریکہ کے گیت گاررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوحاجی جان محمدسلیمان خیل،مولانامحب اللہ شبی خیل،حاجی احمداللہ ملاخیل،حافظ بلال ناصر،ملک علاؤالدین عیسی خیل،نورالدین ایڈوکیٹ، نورحسن ہوتک اورنواب خان کاکڑ کے ہمراہ مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کانہ کوئی نظریہ ہے اورنہ ہی اصول بلکہ قوم کااستحصال کرنے کی ایک تنگ نظرپارٹی ہے انہوں نے کہاکہ اس نام نہادتنگ نظرقوم پرست پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی مخالفت کی ہے ان کے افغانستان،بھارت،روس اورامریکی کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں آج صرف اقتداراورمراعات کی وجہ سے پاکستان اورفوج زندہ بادنعرے لگارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم چیلنج کرتے ہیں کہ شفاف انتخابات ہوئے تووہ ایک نشست پربھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہیں گزشتہ انتخابات میں مقتدرقوتوں کے ساتھ ان کی سودہ بازی اورخفیہ ڈیل کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ یہ معاشرے کے کسی ان پڑھ شخص کوبھی بتہ ہے کہ وہ چاغی اورنوشکی کی نشست پرکیسے کامیاب ہوئے بلکہ پارٹی ورکروں نے ان سے سوال کیاکہ خضدارپرکیوں پارٹی امیدوارنامزدنہیں تھاوہاں بھی کامیابی حاصل کرسکتے تھے انہوں نے کہاکہ نام نہادقوم پرست پارٹی نے اقتدارمیں آکرپشتونستان کیوں نہیں بنایا،کتنے بے روزگارلوگوں کوملازمتیں دیں،ایک سوچالیس ارب روپے کیوں لیپس ہوئے کیاعوام ان کی حکومت سے خوش ہیں ضمنی الیکشن میں انہیں شکست فاش دیں گے انہیں پتہ چلے گاکہ عوام ان سے کتنی نفرت کرتے ہیں اپنی واضح شکست دیکھ کروہ بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے اورجمعیت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :