عیدکی خوشیوں میں ناداراورغریب لوگوں کوبھی شامل کیاجائے ، عوام عیدالفطرکے موقع پراللہ سے ملک وقوم کی بھلائی کیلئے دعاکرے ،ماہ مضان کے آخرے عشرے میں کوئٹہ،پارہ چنار،کراچی اوراحمدپورشرقیہ کے المناک واقعات باعث افسوس

صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام مولانافیض محمداورجنرل سیکرٹری ملک سکندرخان کا عید کے موقع پر تہنیتی پیغام

اتوار 25 جون 2017 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمداورجنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے عیدالفطرکی آمدپرتمام مسلمانوں اورجماعتی ساتھیوں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ عیدکی خوشیوں میں ناداراورغریب لوگوں کوبھی شامل کیاجائے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارکے آخرے عشرے میں کوئٹہ،پارہ چنار،کراچی اوراحمدپورشرقیہ کے المناک واقعات اورسانحات باعث افسوس اورغم ہیں ان حالات میں قوم عیدالفطرکے موقع پراللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اورملک وقوم کی بھلائی کے لئے دعاکرے انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں مسلمانوں پرظلم وستم جاری ہے مسلمان ہرجگہ زیرعتاب ہے اسلامی ممالک میں ایک سازش کے تحت جنگ مسلط اوربدامنی پیداکی گئی ہے اب تومسجدالحرام تک نوبت آگئی جوامت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی وحدت،استعماری قوتوں کی سازشوں سے امت مسلمہ کوآگاہ کرنااوران کادفاع کرناضروری ہے کچھ قوتیں اغیارکی آشیربادسے ملک میں عدم استحکام اورانتشارپیداکرنے کی کوشش کرتی ہیں ایسی قوتوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ عیدالفطرمسلمانوں کے لئے مسرت اورخوشی کے ایام ہیں رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی برکت سے اللہ تعالی مسلمانوں کے گناہ معاف اورنمازعیدکے موقع پرعام معافی کااعلان کرتاہے تولہذامسلمان اپنے گناہوں کی معافی،مسلمانوں کے اتحاداورملک وقوم کی بھلائی کے لئے دعاکریںاوراپنے ہمسایہ غریبوں اورمسکینوں کوبھی یادکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :