غریب، نادارو یتیموں کو عید کی خوشیوںمیں شریک کرنا بہت بڑی نیکی ہے،طارق مدنی

اتوار 25 جون 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ غریب ،نادار اور یتیموں کو عید کی خوشیوںمیں شریک کرنا بہت بڑی نیکی ہے یہ بات انہوںنے عید الفطر کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہی انہوںنے کہا کہ عید الفطر ماہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد اللہ رب العزت کا تحفہ ہے ہمیں اس کی خوشیوںکو مل بانٹ کر منانا چائیں اورجو لوگ محرومیوں کا شکار ہیں انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنا چائیںتاکہ سب عید کے دن کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیںانہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر بھی عبادات و امتیازات دینیہ کی طرح ایک عظیم اسلام شعار ، دورس اخلاقی نصاب ، ایک مسنون تفریح اور مسرت و خوشی کا مبارک دن ہے جسے دنیاداروں کے معمولات کے برعکس بر قرار رکھتے ہوئے اس میں بہ قدر ضرورت تفریح کی آمیزش کرکے اسلام کی فوقیت و عظمت کو دوام بخش دیا ۔

(جاری ہے)

ہر مرغوب و محبوب شئے کے حصول اور عزیز مقصد کے انجام پانے پر جب فطرتاًخوشی نصیب ہوتو دستور ہے کہ اس کے اظہار کی کوئی نہ کوئی صورت اور تدبیر ضروری اختیار کی جاتی ہے اسلام نے بھی دین فطرت ہونے کی وجہ سے اس معصوم انسانی جذبہ کی پوری قد ر کی اور دین فطرت کی قائل امت کی دلداری وعزت افزائی فرمائی چنانچہ رمضان المبارک کے پاکیزہ اور پاک کن مہینے میں مختلف قسم کی شبانہ روز عبادت و ریا ضت خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر یکم شوال کے دن چند خاص اعمال پر مشتمل ایک مظاہرہٴ مسرت و تفریح قانوناً بھی مقرر کیا گیا جیسے صدقتہ الفطر نماز عید پر جا نے سے پہلے ادا کرنا مستحب ہے ۔

متعلقہ عنوان :