سکھر سول اسپتال میں دوران علا ج نوجوان فوت ، ورثاء کانعش رکھ کر احتجاج

اتوار 25 جون 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) سکھر سول اسپتال میں دوران علا ج نوجوان فوت ، ورثاء کانعش رکھ کر احتجاج ،اسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام، تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے خانپور کے رہائشی بیس سالہ نوجوان فدا حسین کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور اسے خون کی الٹی شروع ہو گئی ورثاء کی جانب سے اسے علاج کیلئے گذشتہ رات سکھر کے سول اسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج فوت ہو گیا ورثاء کی جانب سے فوت ہونے والے نوجوان کی نعش رکھ کے اسپتال کے احاطے میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ نوجوان کو طبی امداد ٹھیک فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہمارا نوجوان فوت ہو گیا ہے ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مزید کہا کہ سکھر کاواحد سرکاری اسپتال مریضوں کو علاج تو فراہم نہیں کر رہا ہے البتا مریضوں کو موت ضرور فراہم کر رہا ہے سول اسپتال اسپتال نہیں مذبحہ خانہ بن چکا ہے مریضوں کو کسی قسم کی طبی سہولیات فراہم نہیں ہیں ورثاء نے بالا حکام سے ملوث عملے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :