ملک بھر کی طرح سکھر میں عید الفطر مذہبی عقید ت و احترام اور جوش جذبے سے منائی جائیگی

اتوار 25 جون 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں عید الفطر مذہبی عقید ت و احترام اور جوش جذبے سے منائی جائیگی ، ضلع بھر میں دو سو سے زائد چھوٹے بڑے عید نما ز کے اجتما عات منعقد ہو نگے ،سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ، عید گا ہوں اورمساجد میں پو لیس و رینجرز کے جوان تعینات ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عید الفطر مذہبی جو ش جذبے اور عقیدت و احترام سے منا ئی جائیگی سکھر شہر سمیت ضلع بھر کے دو سو سے زائد مساجد و عید گا ہوں اورگرا ئونڈزمیں عید نماز کے دو سے زائد چھو ٹے بڑے عید نماز کے اجتما عات منعقد ہونگے سکھر میں سب سے بڑا اجتما ع سکھر کے میو نسپل اسٹیڈیم میں ،دو سرا بڑااجتماع سکھر کے گلشن عید گاہ میں جبکہ تیسرا بڑا اجتما ع سکھر کی مرکزی جا مع مسجد بندر روڈمیں منعقد ہوگا جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام نماز عید اداکرینگے سکھرانتظا میہ کی جا نب سے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے انتہا ئی سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیے جا رہے ہیں اور پو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت مساجد ، عید گا ہوں اور عیدنماز کے مقامات پر تعینات کی جائیگی اور مساجد و عید گا ہوں کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ بھی لگا ئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :