ملک تب ترقی کرتا ہے جب حکومت وعوام مل کر کام کرتے ہیں جس کی مثال ڈاکٹر ادیب رضوی نے کام کرکے دکھائی ہے

پاکستان کے سب سے بڑے کینسر اسپتال اور کار خیر کیلئے سکھر شہر کا انتخاب ان شکریہ ادا کرتا ہوں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کا افطار ڈنر سے خطاب

اتوار 25 جون 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دنیااور ملک تب ترقی کرتا ہے جب حکومت اور عوام مل کر کام کرتے ہیں جس کی مثال ڈاکٹر ادیب رضوی نے کام کرکے دکھائی ہے ڈاکٹر ادیب رضوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے پاکستان کے سب سے بڑے کینسر اسپتال اور کار خیر کے لیے سکھر شہر کا انتخاب کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نی(ایس آئی یوٹی) سکھر میں ان کے اعزاز میں دیے گئی افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے غریب ، مستحق اور بے سہارا مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 33 ایکڑ زمین اور 40 کروڑ روپے تعمیر کے لیے دیے ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ اسپتال 2020 میں مکمل ہوگا جس سے سندھ ،بلوچستان، پنجاب کے غریب اور بے سہارا مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کینسر اسپتال پاکستان کا سب سے بڑا اسپتال اور اپنی مثال آپ ہوگا جس کا افتتاح آگست میں ہوگا اور اس اسپتال میں کراچی کے مریض بھی علاج کے لیے آئیں انہوں نے کہا کہ ہماری یہ اولین کوشش ہے کہ سکھر کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ سکھر کے ماحول میں آلودگی اور خراب پانی کے استعمال سے ہیپاٹائٹس بی اور سی سمیت گرودں کی بیماریوں میں اضافہ تشویشناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں روزانہ 200 مریضوں کا ڈائلائسسز کیا جاتا ہے جس کی نتیجے میں پرائیویٹ ڈائلائسسز سینٹر بند ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ (ایس آئی یوٹی) سینٹر بجلی پر نہیں بلکہ جنریٹری پر چل رہا ہے جس پر ماہوار20 لاکھ روپے خرچ آتا ہے انہوں نے سکھر شہر کے مخیر حضرات اور صاحب حیثیت سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اخلاقی اور شہری فرض نبھاتے ہوئے صدقہ جاریہ کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے دائیں طرف 33 ایکڑ پر مشتمل یہ بڑا کینسر اسپتال تعمیر ہورہا ہے جہا ں غریب، مستحق ، بے سہارا مریضوں کو بلا تفریق صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے مخیر حضرات سمیت تمام اسٹیک ہولڈر سے امید کی کہ وہ اس اسپتال کی تعمیر میں (ایس آئی یوٹی) کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے شانہ بشانہ کردار ادا کریں ۔

تقریب سے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے ڈاکٹر اقبال آخوند نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی فرشتہ صفت انسان ہیں جو غیرب اور بے سہارا افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ (ایس آئی یوٹی) میں ہفتہ وار 800 مریض کو بنا تفریق رنگ و نسل علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس کارخیر میں سول سوسائٹی ، اسٹیک ہولڈر، شہریوں سمیت تما م افراد کو چاہیے کہ وہ مالی مدد فراہم کریں تاکہ تمام آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی خلا نہ رہے