ماہ رمضان کے بعد واپڈا حکام نے عیدکے دن بھی دیہاتی علاقوں میںناروالوڈشیڈنگ کرکے اپنا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کیا ویا

اتوار 25 جون 2017 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت مہینے کے بعد واپڈا حکام نے عید دن بھی دیہتی علاقوں اور خصوصاً پی کے 9میں ناروالوڈشیڈنگ کرکے اپنا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کیا واپڈا حکام اور امیر مقام جو پنجاب کی ترجمانی کے لیے واپڈا ہائوس میں بیٹھتے ہیں عوام کوسڑکوں پر نکلنے کے لیے باربار ناروالوڈشیڈنگ ذریعے دعوت دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنان اور عوام کے ساتھ عیدکے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بات چیت کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہاکہ عید خوشی کا موقع ہوتا ہے لیکن کرپٹ واپڈا حکام کی وجہ سے عوام عید کی خوشی کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کی عذاب سے نکل نہیں رہے کیونکہ باربار ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کی وجہ سے عوام مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا حکام نے رمضان المبارک میں بھی عوام کو باربار دعوت دی تھی کہ وہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل ائیں اور اب عید کی خوشی کے موقع پر بھی دعوت دے رہے ہیں واپڈا حکام اپناقبلہ درست کریں ۔

متعلقہ عنوان :