سانحہ احمد پورشرقیہ کے 59زخمی ائیرلفٹ کے ذریعے نشتراسپتال ملتان کے برن یونٹ میں لائے گئے،5دم توڑگئے،وی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرمصطفیٰ کمال پاشا کی بریفینگ

اتوار 25 جون 2017 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) سانحہ احمد پورشرقیہ کے 59زخمی نشتراسپتال ملتان کے برن یونٹ میں لائے گئے جن میں سے 5زخمی دم توڑگئے۔

(جاری ہے)

نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمصطفیٰ کمال پاشا کے مطابق آئل ٹینکرحادثے کے 59زخمی ائیر لفٹ کے ذریعے نشتراسپتال ملتان کے برن یونٹ لائے گئے جن میں سے 5زخمی دم توڑگئے جبکہ برن یونٹ میں زیرعلاج دیگر زخمیوں کی حالت سنبھل رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کا کہنا تھا کہ نشتراسپتال کا برن یونٹ پاکستان کا سب سے بہترین برن یونٹ ہے،برن یونٹ میں سانحہ کے زخمیوں کے علاج کیلئے 60سے زائد ڈاکٹرز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :